حلقہ پی کے 89 میں جمعیت علماء نے پی ٹی آئی کی وکٹ اڑادی 

حلقہ پی کے 89 میں جمعیت علماء نے پی ٹی آئی کی وکٹ اڑادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ پی کے 89  میں جمعیت علماء اسلام نے  پاکستان تحریک انصاف کی اور وکٹ واڑادی ، اہم رہنماء ملک تحصیل خان و سابق یونین کونسل صدر نقیب اللہ جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو گئے  اس سلسلے میں ممند خیل وزیر آزاد منڈی کے مقام پر شمولیتی تقریب کا انعقادسے خطاب کرتے ہوئے ایم ائن اے زاہد اکرم درانی نے کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی بنوں سے پی ٹی آئی کا صفایا کرکے دم لینگے اب عوام ان چور  اور نالائق حکومت سے تنگ اچکے ہیں اس موقع پر سابق ایم پی اے ملک عدنان خان وزیر، ملک شاہ کرام خان وزیر بھی موجود تھے، زاہد اکرم درانی نے کہا کہ اس علاقے کو موجودہ حکومت نے پسماندہ رکھنے کاعیادہ کیا ہوا ہے اور عوام پر روز بروز مہنگائی کی شکل میں بم گرائے جا رہے ہیں ملک خود کفیل ہے موجود حکومت عوام دوست نہیں دشمن حکومت کی پالیسیوں پر گامزن ہے  جس کا سب سے بڑا ثبوت یہاں پر ایئر پورٹ کا منصوبہ منسوخ کرانا تھا جسے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دورہ بنوں کے مقام پر انٹر نیشنل کا درجہ دیا تھا پی ٹی آ ئی کی حکومت کے اس ظلم پر یہاں کے ایم پی اے نے بھی چپ کا ساد لی، اُنہوں نے کہا کہ یہ صرف بنوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم رکھی ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ میں بھی ایسی حکومت نہیں گزری جنہوں نے عوام کی خاطر اپوزیشن کو فنڈز نہیں دیئے ہو، عوام کا حق عیاشیوں پر خرچ کر رہے ہیں لیکن پائی پائی کا حساب لیا جائے گا،موجودہ حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا ہے مہنگائی بے روزگاری اتنی بڑھ چکی ہے کہ پوری قوم نااہل حکومت سے نجات کیلئے آذانیں دینے شروع کردی ہیں ملک کا ہر شعبہ زوال پذپر ہوچکا ہے ادارے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرکے عوام کو ٹیکسوں کی چکی میں پیس رہے ہیں وزیر اعظم صاحب قوم کو گھبرانے کی اجازات دیدیں جو لوگ ہمیں چیلنج دینے کی باتیں کررہے ہیں بنوں کے عوام نے اچھی طرح پہچان لیا ہے اس موقع پر پی ٹی آ ئی کے رہنماء تحصیل خان نے جے یو آ ئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس وعدے کے تحت اس حکومت نے عوام سے ووٹ مانگا اب وعدوں سے مکر گئے ہیں جولوگ کینٹنر سے مہنگائی بے روزگاری اور ٹیکسوں کو ناجائز قرار دے رہے ہیں آج بجلی گیس اشیاء خوردونوش کی قیمتوں ایک ہزار فیصد اضافے کے باؤجود بھی اُن کو شرم نہیں آرہی ہے اب عوام دوقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخی میں ایسا کبھی نہیں ہوا جس طرح موجودہ دور میں لوگ خود کشیاں کررہے ہیں، عوام مزید تنگ آگئے ہیں اور جلد ہی حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔