سوات میں دفعہ 144 کا  نفاذ،جلسوں جلوس پر پابندی

سوات میں دفعہ 144 کا  نفاذ،جلسوں جلوس پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ، چوک بند کرتے ہوئے ریلی، جلوس نکالنے، جلسہ یا اجتماع کرنے، یا احتجاج منعقد کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی دفعہ 144 سی پی سی کے تحت لگائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تجزیے اور جائزے کے بعد موجود خطرات اورعام عوام، مریضوں اور سکول کے بچوں کی آمدورفت میں حائل مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ حکم نامے کے مطابق پابندی کا اطلاق دو مہینے کے لئے ہوگا۔