راہزن گروہ گرفتار، چھینے گئے موبائل فونز، جدید خود کار ہتھیار اور موٹر سائیکل برآمد
پشاور(کرائم رپورٹر)رورل ڈویژن پولیس نے تھانہ شاہ پور کے علاقہ میں کامیاب کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران نواحی علاقوں میں سرگرم خطرناک راہزن گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیاگیاہے،چاروں ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقوں سے ہے جو اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے قیمتی موبائل فونز اور نقد رقوم چھیننے میں ملوث ہیں، چاروں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضے سے چھینے گئے 16 عدد قیمتی موبائل فونز اور مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمدکرلیا گیا ہے، چاروں ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ پور میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شاہ پور ملنگ جان نے گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے چار رکنی خطرناک راہزن گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں جہانگیر ولد عبد الرحمان سکنہ یوسف آباد،عزیز الرحمان ولد فضل رحمان سکنہ اخون آباد،آدم خان ولد سید رحمان سکنہ پخہ غلام اور ظریف ولد عارف خان سکنہ پتنگ چوک شامل ہیں جو نواحی علاقوں میں شہریوں سے قیمتی موبائل فونز وغیرہ چھیننے میں ملوث رہے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے چھینے گئے 16عددموبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایک عد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمدکرلیا گیاہے، برآمد شدہ موبائل فونز کے اصل مالکان کا سراغ لگانے کے بعد ان کے حوالہ کئے جائیں گے،چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔