صوبے کے مختلف اضلاع میں سیاسی تنظیموں کے مہنگائی کیخلاف مظاہرے 

      صوبے کے مختلف اضلاع میں سیاسی تنظیموں کے مہنگائی کیخلاف مظاہرے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


            پشاور،اضلاع (سٹی رپورٹر،نمائندگان پاکستان)ملک کی دیگر حصوں کی طرح ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل بازار میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ملک میں بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا. احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر ضلع خیبر عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہ حسین شینواری نے خطاب کرتے ہوئے کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے تحاشہ مہنگائی سے عوام تنگ اچکے ہیں اور عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی موجودہ حکومت اور مہنگائی کے خاتمے تک احتجاجی مظاہرے جاری رہے گی. عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہ حسین شینواری نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہیں غریب عوام کے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہیں انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے برائے نام کھول دیاگیا ہیں ابھی تک علاقے کے مزدوروں کو اجازت نہیں دی گئی ہیں طورخم بارڈر پر مزدوروں کے لئے پیدل آمدورفت پر پابندی کے باعث ہزاروں مزدوروں بے روزگار ہوگئے ہیں جوکہ علاقے کے غریب عوام اور مزدوروں کے ساتھ سراسر ظلم ہیں اور علاقے کے غریب مزدوروں کے مشکلات مزید بڑھ گئے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر شاہ حسین شینواری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے اور مہنگائی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا. احتجاجی مظاہرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر شاہ حسین شینواری کے علاوہ پارٹی کے دیگر مشران. فضل الرحمن آفریدی. یونس آفریدی. طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے سینئر نائب صدر حاجی یادواللہ شینواری. اور دیگر کارکنان بھی شریک تھے٭عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تحصیل ککی کے صدر ملک شیروز خان کی قیادت میں حکومت اور مہنگائی کے خلاف موٹر کاروں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل احتجاجی ریلی خوجڑی ہاؤس سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نعرے بازی کرتے ہوئے ککی شہر پہنچے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ککی کے صدر ملک شیروز خان،مرکزی کونسل ممبر ایوب خان ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری تاج ملوک خان،رحمت اللہ سوکڑی اور ملک نثار ککی نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ویسے بھی اس مسلط کردہ حکومت نے تین سالوں میں کوئی اچھا کام نہیں کیا ہے لیکن بیروزگاری اور مہنگائی کے ذریعے عوام کا جینا حرام کردیا ہے غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں آج تمام سیاسی جماعتیں،مذہبی جماعتیں،وکلاء اور تاجر برادری اور عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں عمران خان نے اپنے دھرنوں میں اعلان کیا تھا کہ جس دن میرے خلاف چند لوگ سڑکوں پر نکلے میں استعفیٰ دوں گا لیکن آج پورا ملک عمران خان کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہا ہے لیکن نا اہل وزیر اعظم قوم کی جان چھوڑنے کو تیار نہیں ہے مقررین نے کہا کہ عمران خان عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹ چوری کرکے اقتدار پر مسلط کئے گئے ہیں اور ایک ایجنڈے پر کام کررہے ہیں جب تک عمران خان اقتدار میں ہے قوم کو اچھا دن نصیب نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مظاہرے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے ہیں اور مہنگائی سے نجات اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ظالم حکمرانوں کا بوریا بستر گول نہیں کیا جاتا لہذا عوام نا اہل حکمرانوں اور مہنگائی سے نجات کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ اس وقت عوامی نیشنل پارٹی ہی عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہے۔اور عوامی نیشنل پارٹی ملک سے مہنگائی اور مسلط کردہ نا اہل حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے تک چین سے نہیں بیٹھے گی٭ مہنگائی اور کرپشن کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا مظاہرہ۔ایم پی اے نثار مومند نے عوامی نیشنل پارٹی ورکرز  سمیت دیگر نے احتجاج میں شریک ہوئے۔ تحصیل حلیمزئی میاں منڈی بازار میں احتجاجی مظاہرے سے نثار مومند کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ضلع مہمند ایم پی اے نثار مومند کی قیادت میں تجارتی مرکزی بازار میاں منڈی میں احتجاجی مظاہرہ۔  ایم پی اے نثار مومند نے کہا کہ روزمرہ کے اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب طبقہ کی کمر توڑدی اور ہر ادارے میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور اقربا پروری سے تعلیم یافتہ نوجوان مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سلیکٹیڈ حکومت ملک چلانے کا اہل نہیں ہے۔ مزدور دیہاڑی دار لوگ فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس عوام دشمن حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں ضلعی جنرل سیکرٹری حضرت خان مومند، پی کے 104صدر جاوید خان، تحصیل حلیمزئی صدر عبدالمجید سمیت کثیر تعداد میں پارٹی ورکرز اور علاقہ کے مشران نے شرکت کی٭ جمعیت علماء اسلام ضلع کوہاٹ نے ملک میں بدترین مہنگائی کے خلاف تحصیل گیٹ سے ختم نبوت گیٹ تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور کنگ گیٹ کوہاٹ کے سامنے بنوں روڈ کوہاٹ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے جلسہ گاہ کی شکل اختیار کر گیا جہاں پر سابق ضلع ناظم کوہاٹ گوہر سیف اللہ خان‘تاجر اتحاد کوہاٹ کے صدر امیر خان آفریدی،جمعیت علماء اسلام ضلع کوہاٹ کے ضلعی امیر مولانا عبد الرحیم،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری شیر زمان، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد عامر عابد حقانی، ضلعی فنانس سیکرٹری حافظ سعید،ضلعی نائب امیر مولانا عبدالہادی، سابق تحصیل ناظم ملک تیمور خان،ضلعی رہنما ملک تاج ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بدترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کیا جاتا ہے موجودہ حکومت ملک کو سیکولر سٹیٹ بنانے کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ کنٹینر پر چڑھ کر عمران خان نے غریب لوگوں کو جوسبز باغ دکھائے اس کے دھوکے میں غریب عوام نے اپنا سب کچھ گنوا دیا بدترین مہنگائی و بے روزگاری سے غریب شدید پریشانی کا شکار ہے آج غریب، متوسط طبقہ اور عوام تعلیم، صحت، بجلی، گیس بلز و دیگر اخراجات مہنگائی کی وجہ سے ادا نہیں کرسکتے ہیں اس وقت مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور خودکشی کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے مزید کہاکہ قوم کی امید پی ڈی ایم سے وابستہ ہے اس صورتحال میں جمعیت سمیت پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کا سڑکوں پر ہونا عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے٭عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی قیادت کی کال پر اے این پی ضلع لکی مروت نے بھی نورنگ میں ملک میں جاری مہنگائی۔تباہ شدہ معیشت اور نااہل حکمرانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت اے این پی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرور خان اور اے این پی کے صوبائی کونسل کے رکن ملک ریاض خان نے کی۔جب کہ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری فرمان اللہ۔نائب صدر ممریز خان۔تحصیل نورنگ کے صدر ملک وہاب خان۔ملک پائندہ خان۔متحدہ شاپ کیپر یونین نورنگ کے صدر حاجی امان اللہ۔ سمیت ایاین پی کے کارکنوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف  شدید نعرے بازی کی۔مقررین نیخطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ  ملک کی معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے، ملک کی سلامتی کو تماشا بنا دیا گیا، حکومت نے عوام کے پاس چینی، دوائی، آٹااور  بچوں کی فیسیں دینے کے پیسے نہیں چھوڑے، یہ ملک ان چوروں کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان نالائقوں کو اب گھر جانا ہوگا، انہیں ووٹ دینے والے بھی اب پریشان اور انھیں بددعائیں دے رہے ہیں۔ پٹرول، بجلی اور گیس کے علاوہ اشیائے خوردونوش اور روز مرہ کی اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہیانہوں نے کہا کہ قیمتوں میں آئے روز ہوشربا اضافے سے پوری قوم شدید ذہنی دباؤ اور مشکلات کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف زدہ حکومت کو عوام کی چیخیں سنائی نہیں دے رہی مہنگائی نے عوام کوخود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔مو معراج خان آف شبقدر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آٹا چینی گھی ادویات بجلی سوئی گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عام آدمی آئے روز متاثر ہو رہی ہے حکومت عوامی مفاد میں فوری مستعفی ہو جائے احتجاجی مظاہرے کے باعث  شبقدر بازار مین چوک کے چاروں اطراف شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند رہی جس کی وجہ سے شہریوں ٹرانسپورٹروں اور پیدل چلنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا٭عوامی نیشنل پارٹی تحصیل کاٹلنگ مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج،، بازار میں مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق بے لگام مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما عمران ماندوری، تحصیل صدر الحاج فضل رحمن بن یامین، سابق ایم پی اے گوہر علی شاہ باچا، جہانزیب خان، روز محمد خان، حاجی محمد کمال کے قیادت میں مہنگائی کے خلاف کاٹلنگ بازار میں احتجاجی مارچ کیا۔۔ احتجاجی مارچ صاحبزادہ فلنگ سٹیشن سے روانہ ہوا۔ اور مختلف بازاروں سے گزر کر مدو چوک پر پڑا ڈالی۔ مظاہرین نے احتجاجا دونوں اطراف سے روڈ بلاک رکھا تھا۔ جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف عوام کے پاس چینی، دوائی، آٹا اور بچوں کے فیسیں دینے کے پیسے نہیں ہیں۔ بلکہ ملک کے سلامتی کو دا وپر لگا دیا گیا ہے۔
پشاور(نیوزرپورٹر)ایم بی بی ایس طلباء کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاج پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی جانب سے کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں حکومتی ممبران ضیاء اللہ بنگش اور کامران بنگش جبکہ اپوزیشن ممبران اختیار ولی خان، نگہت اورکزئی اور بلاول آفریدی شامل۔ کمیٹی ممبران کی جانب سے وائس چانسلر کے ایم یو کو صوبائی اسمبلی طلب کیا گیا جہاں وائس چانسلر سے کمیٹی ممبران کی تفصیلی نشست و مشاورت ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی جلد اکیڈمک کونسل میٹنگ بلائے گی جس میں طلباء کی مطالبے پر امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔