مردان،اے این پی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی 

مردان،اے این پی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی 

  

مردان(بیورورپورٹ)اے این پی کا مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی،ریلی کے شرکاء مختلف علاقوں سے جلوسوں اورٹولیوں کی شکل میں بینرز ارپلے کارڈ اٹھائے ضلعی دفتر پہنچے جہاں پارٹی کے رہنماؤں حمایت اللہ مایار، ضلعی صدرجمال باچہ جنرل سیکرٹری ہارون خان تحصیل اربن صدرعباس ثانی، تحصیل رورل صدرسید عالم بابا،جی ایس حاجی سبزعلی خان، یوتھ آفئیر سیکرٹری منیب لطیف الرحمان اوردیگر نے قیادت کی شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے شمسی روڈ،چاٹو چوک اور بازارشہیدان سے ہوتے ہوئے پاکستان چوک پہنچ کر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کرلی جس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بالا رہنماؤں نے حکومت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ اس دور غریب دووقت روٹی کے لئے ترس رہاہے ان کا کوئی پرسان حال نہیں،ریاست مدینہ میں لوگوں بھوک کے ہاتھوں خودکشیوں پر مجبورہیں سلیکٹڈ اور نااہل حکمران روزانہ کی بنیاد پر غریب لوگوں پر مہنگائی کے بم برسارہے ہیں بے روزگاری بڑھ چکی ہے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے دعوے جھوٹے نکلے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -