حکومت نے غربت کو نہیں غریب کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا ہے: اے این پی
پشاور(سٹی رپورٹر) ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں اور قبائلی اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن کی قیادت پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماں نے کی، مظاہروں میں کارکنوں کے علاوہ عام شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی،صوبائی دارالحکومت پشاور کے اندرون شہر میں میں مہنگائی کیخلاف ہونے والے مظاہرے کی قیادت اے این پی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور اور مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سمیت صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور کر رہے تھے، احتجاجی مظاہروں میں پارٹی کارکنوں اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھیں تھے جن پر ملک میں جاری مہنگائی اور حکومت کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ پشاور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران بزرگ رہنماء غلام احمد بلور،سنیٹر حاجی ہدایت اللہ خان،ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور،صلاح الدین سمیت دیگر مقررین نے تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لئے ہیں جو گزشتہ 70 سالوں میں کسی بھی حکومت نے نہیں لئے لیکن اس کے باوجود ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے جبکہ حکومت کو کسی کی پرواہ تک نہیں اور عوام کو جھوٹے حوصلے دیئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے غربت کو نہیں غریب کو ختم کرنے کا پروگرام بنایا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ پاکستان کے تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ائی تھی جتنی آج ہے موجودہ حکومت کے چند آیام میں مہنگائی کا وہ طوفان کھڑا کیا گیا جس کی استعداد غریب عام نہیں رکھتی اور اتنی مہنگائی تو پچھلی حکومتوں میں سالہوں میں آ تی تھی چونکہ عوامی مسائل اے این پی کی ترجیح ہیں اور اس کڑے اور مشکل وقت میں عوامی نیشنل پارٹی چپ سادھ نہیں لے سکتی انہوں نے کہا کہ جاری مہنگائی کے باعث ملک کا متوسط طبقہ دن بدن نیچھے جارہا ہے جو انتہائی خطرناک بات ہے اور ایسے حالات میں ملک میں خونی انقلاب کیلئے راستہ صاف ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور لوگ چوری اور ڈاکوں پر مجبور ہورے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت کئے ہوئے وعدوں میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ اور لوگوں سے منہ کا نوالہ بھی چھینا گیا ہے۔ مقررین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری معاشرے کے لئے خطرے کی گھنٹی قرار دی،انہوں نے کہاکہ ملک اناڑی کے حوالے کیاگیاجس نے سب کچھ تباہ کردیاہے، جو قوتیں اس اناڑی کولے کر آئیں وہی اب ملک کی اس سے جان چھڑائیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور غریب عوام کیلئے ادویات اور دیگر اشیائے خورد و نوش سمیت پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے اسی طرح سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی میاں افتخارحسین نے شانگلہ کے احتجاج میں شرکت کی۔صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے بونیر کے مظاہروں میں شرکت کی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلیم خان نے سوات، ایم پی اے صلاح الدین نے پشتخرہ کے احتجاج میں شرکت کی۔ اسی طرح مرکزی نائب صدر حسین شاہ یوسفزئی نے لوئر دیر تحصیل ادینزئی اور ایم پی اے حاجی بہادر خان نے تحصیل منڈا کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ تمام تحصیلوں میں کثیر تعداد میں کارکنان، عہدیداران اور عوام نے بھرپور شرکت کی اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی۔صوبائی صدر ایمل ولی خان نے تمام ضلعی و تحصیل ذمہ داران و کارکنان کو مبارکباد دی۔