الحاج عابد علی کی پاکستان  کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد

الحاج عابد علی کی پاکستان  کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر الحاج عابد علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دبئی میں ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف دس وکٹوں کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کر کٹ ٹیم کی اس شاندار کارکردگی نے تمام پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس کی بدولت پاکستان نے بھارت کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ملک واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے اور انکی داد رسی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام آنے والے میچوں کے لئے ہماری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -