اندرون شہر سرگرم آئس  و دیگر منشیات فروش  گرفتار، آئس، چرس برآمد

  اندرون شہر سرگرم آئس  و دیگر منشیات فروش  گرفتار، آئس، چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے اندرون شہر سرگرم آئس فروش کو گرفتار کر لیا، ملزم چرس سمیت دیگر منشیات فروخت کرنے سمیت مخصوص گاہک کو گھر کی دہلیز پر فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے جس کا تعلق بھی اندرون شہر ہی سے ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران آئس اور دیگر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی تین سو گرام سے زائد آئس سمیت چرس، کلاشنکوف اور پستول بھی برآمدکر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور سلیم نے گزشتہ روز اندرون شہر میں سرگرم منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم طارق ولد بھادر کا تعلق بھی اندرون شہر سے ہے جو آئس اور دیگر منشیات مخصوص گاہک کو سپلائی کرنے میں بھی ملوث ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے تین سو گرا م سے زائد آئس، ہزاروں روپے مالیت کی چرس سمیت ایک عدد کلاشنکوف اور پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔