ملک میں تبدیلی مہنگائی اور بے روز گاری کی صورت میں آئی ہے: اے این پی صوابی

  ملک میں تبدیلی مہنگائی اور بے روز گاری کی صورت میں آئی ہے: اے این پی صوابی

  

        صوابی(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل صوابی اور تحصیل ٹوپی کے زیر اہتمام مہنگائی، بھتہ خوری، بے رزگاری اور بد امنی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ احتجاجی مظاہروں سے اے این پی کے ضلعی رہنما اعجاز خان یوسفزئی، ضلعی جنرل سیکرٹری نوابزادہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آیاز شعیب، صوبائی رہنما پرویز خان ایڈوکیٹ، سلیم خان ایڈوکیٹ جب کہ ٹوپی میں احتجاجی جلسے سے ضلعی سینئر نائب صدر غلام حقانی، گل زمین شاہ، تحصیل صدر ٹوپی گل محمد خان، حاجی عبدالراز ق و دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تین سال ہو گئے اب تک ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اگر آئی ہے تو صرف مہنگائی اوربے روزگاری میں آئی ہے ملک میں خود کشیاں بڑھتی جارہی ہے کیونکہ عوام کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لینے والے عمران خان نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں حکومت یہ نہ سمجھے کہ عوام کو کچھ سمجھ نہیں آرہا عوام ان سارے ظلم و زیادتی کا بدلہ ان سے آنے والے الیکشن میں لیں گے۔ آج عوام ان سے توبہ طائف ہو چکے ہیں حکومت نے کسی بھی طبقے کو نہیں چھوڑا سب کو دیوار سے لگانے میں مصروف ہے چاہئے بزنس مین ہو، ڈاکٹر ہو، سرکاری ملازم ہو سب کو اس حکومت نے اپنا ہدف بنایا ہوا ہے عمران خان جیسے اناڑی انسان نے اس ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے۔ اگر اب بھی عوام سڑکوں پر نہ نکلی تو آنے والا دور اس سے بھی بد تر ہو گا۔ عوام اس بد ترین مہنگائی کو بھولیں گے نہیں بلکہ اس کا حساب آنے والے الیکشن میں اس حکومت سے لیا جائیگا۔ سلیکٹڈ حکومت کو عوام کی کوئی پر واہ ہی نہیں ہے مہنگائی بے روزگاری نے پچھلے ستر سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ عوام کو جس طرح موجودہ دور میں ذلیل کیا گیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ پی ٹی آئی کی پہلی اور آخری حکومت ثابت ہو گی اس کے بعد پاکستان پر کبھی اس نا اہل جھوٹے لوگوں کی حکومت کبھی نہیں آئے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -