اے این پی چارسدہ کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  اے این پی چارسدہ کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) اے این پی تحصیل چارسدہ کا  مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ,  حکومت سے مستعفی ہو نے کا  مطالبہ, عوامی نیشنل  پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی کال پر چارسدہ سٹی  میں اے این پی نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظا ہرہ کیا فاروق اعظم  چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی رہنما قاسم علی خان محمدزئی،تحصیل صدر تیمور خان خٹک, سابق ناظم فرمان علی خان,تاجر رہنما لعل محمد لعل اور پختون ایس ایف کے نوید گگیانی  نے کہا کہ  مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کرہی ہے اور عوام خود کشیوں پر مجبور ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور موجودہ حکومت عوام پر ایک عذاب کی شکل اختیار کرچکی ہے انھوں نے  کہا کہ حکومت نے ملک کو ائی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ساتھ گروی رکھ دیا ہے اور ان کی ڈکٹیشن پر بجلی، پٹرول، اور اشیاء خور دنوش کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے عوام کوزہنی مریض بنا یا جا رہا ہے  انھوں نے کہا کہ عمران خان سے ملک چلایا نہیں جا سکتا اس لئے حکومت عوام پر رحم کر کے حکومت مستعفی ہو جائے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری طور شفاف انتخا بات کا اعلان کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -