ورسک تحفظ موومنٹ کا ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف احتجاج

  ورسک تحفظ موومنٹ کا ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف احتجاج

  

پشاور(سٹی رپورٹر) ورسک تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام ورسک کے مختلف علاقوں میں مجوزہ پاکستان کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کے خلاف پیپل سٹاپ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت ورسک تحفظ موومنٹ کے چیئرمین غزن خان، عاشق ملک، شاہ خالد آف پنام ڈھیری سمیت سابق ناظمین اور علاقہ عمائدین کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورسک روڈ کے مختلف علاقوں کی زرعی زمینوں کو بنجر کرکے ملک کی ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے حالانکہ حکومت کی جانب سے زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام پر پابندی عائد کی گئی ہے اور اگر یہ سوسائٹی قائم کی گئی تو ورسک روڈ کی زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچے گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ حکام کو چاہیے کہ ورسک روڈ کی زرعی زمینوں پر مجوزہ بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام پر نوٹس لیں ورنہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -