نوکریاں دینے والوں نے عوام کو بیروز گار کر دیا ہے: مشتاق خلیل

نوکریاں دینے والوں نے عوام کو بیروز گار کر دیا ہے: مشتاق خلیل

  

         پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا مشتاق احمد خلیل نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا کرکے عوام کا جینا محال کر دیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کے خلاف عوام باہر نکلیں 31 اکتوبر کو لاکھوں نوجوان خیبر پختونخوا سے ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے اور ہم پوچھیں گے کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں؟ریاست مدینہ کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز الاسلامی میں میڈیا کے نمائندوں کو اسلام آباد مارچ کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے نائب صدرو شا ہجہان آفریدی، نو ر غلام آفریدی اور صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد زبیر اصلاحی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو بھی مایوس کیا ہے اورنوجوان جوق در جوق جماعت اسلامی یوتھ میں شامل ہو رہے ہیں ہم خیبر پختونخوا سے لاکھوں نوجوانوں کا قافلہ لے کر اسلام آباد کی طرح مارچ میں کریں گے اب وقت آگیا ہے کہ اس نا اہل حکومت سے جان چھڑائی جائے ورنہ یہ ملک مزید بحرانوں کی چکی میں پھنستا چلا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آنیوالا دور جماعت اسلامی کا ہے اور اس ملک کو دیانت دار قیادت ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -