پی پی پی 31 اکتوبر کے احتجاجی جلسے کیلئے تیاری بارے اجلاس
تیمرگرہ (بیورورپورٹ) 31اکتوبر کو منعقدہ احتجاجی میں دیرلویر سے ہزار وں نوجوان شریک ہونگے،حکمرانوں کو انتخابی وعدے یاد دلانے کا وقت آگیا ہے،ان خیالات کا اظہار جے آئی یو تھ دیرلویر کے صدر محمدیوسف علی خان نے تیمرگرہ میں میڈیا سے گفتگومیں کیا،انہوں نے کہا کہ جے آئی یو تھ کے زیر اہتمام 31اکتوبر کو اسلام میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں دیرلویر سے ہزاروں نوجوان شرکت کر ینگے،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نوجوانوں سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا جو تا حال پورا نہیں ہوا،موجودہ حالت میں نوجوان مایوسی کاشکار ہے،کمر توڑ مہنگا ئی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے،31اکتوبر کو مرکزی قاید سراج الحق کی کال پر اسلام آباد میں منعقدہ احتجاجی جلسہ میں بھرپور شرکت کرینگے جہاں پر وہ کارکنوں کو پالیسی احتجاجی تحریک کے اگلے لایحہ عمل حوالے سے پالیسی بیان دینگے