سرائے نورنگ،ٹریفک  حادثہ میں 6 افراد زخمی

  سرائے نورنگ،ٹریفک  حادثہ میں 6 افراد زخمی

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تاجہ زئی اور گمبیلا میں الگ الگ ٹریفک حادثات میں تین نوجوان سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز شیر ہوٹل تاجہ زئی اور گمبیلا کے علاقے حرامہ تالہ میں موٹر سائیکل حادثات میں غنی الرحمن(17سال)۔نصیب خان (18سال)۔ امداد اللہ(20سال)۔ خالد عثمان(40سال)۔ رحمت اللہ (35سال)اور محمد اسماعیل(30سال) زخمی ہوئے۔حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت منتقل کردیاگیا۔مزید بتایا ٹریفک حادثات ٹائر پھسلنے کے باعث پیش آئے زخمیوں کاتعلق گنڈی چوک اور حرامہ تالہ سے ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -