کاٹلنگ،اشاعت التوحید وسنت  کا ضلعی اجتماع 28 اکتوبر کو ہوگا 

کاٹلنگ،اشاعت التوحید وسنت  کا ضلعی اجتماع 28 اکتوبر کو ہوگا 

  

کاٹلنگ(نمائندہ پاکستان)اشاعت التوحید والسنت کا تبلیغی و اصلاحی اجتماع عام، 28اکتوبر کو پنج پیر صوابی میں منعقد ہوگی۔ جن میں تحصیل کاٹلنگ سے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔ چار روزہ اجتماع عام میں شرکت کے لئے تیاریوں کے اس سلسلے میں اشاعت و التوحید کے ضلعی امیر مولانانور واحد، اور حلقہ کاٹلنگ  کے امیر مولانا محمد ابراہیم نے کنج میں ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اشاعت و التوحید و السنت ایک عظیم مشن کا نام ہے۔ جس کا مقصد لوگوں تک اللہ کا قرآن و سنت رسول کی ترویج کرنی ہے۔ تاکہ لوگوں کے اخلاق و معاملات درست ہوں اور اندھیروں سے نکل کر قرآن کی روشنی میں آئے۔ بدعات اور رسومات کے قبیح عمل سے بچا جائے اور دنیا واخروی کامیابیاں حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی توحیدی جانبازوں کی ملی وحد ت کا مظاہر ہ 28اکتوبر بروز جمعرات بعد نماز عصر شروع ہوگا۔ اور 31 اکتوبر بروز اتوار، دارالقرآن پنج پیر صوابی میں اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل کاٹلنگ سے سینکڑوں جانثار شرکت کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اجتماع میں اندرون ملک اور بیرون ملک سے مذہبی سکالر سیاسی قیادت دانشور وکلااور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔ یہ اجتماع توحید و سنت سے محبت رکھنے والوں کی ملی وحدت کا عظیم الشان مظاہرہ ہوتا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -