پاک چین ملکر خطے کی قسمت بدل سکتے ہیں، محمد فائق شاہ 

پاک چین ملکر خطے کی قسمت بدل سکتے ہیں، محمد فائق شاہ 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کو ھنگامی بنیادوں پر جلد مکمل کیا جائے، حکومت سست روی اور تشکیک کا جواب دے، پاکستان کے معاشی مستقبل اور خطے کی ترقی کیلئے سی پیک کی تکمیل بہت ضروری ہے، گوادر کی تکمیل کے لیے تیز رفتار کام ضروری ہے چین کے خدشات اور سیکورٹی ایشوز کو جلد دور کیا جائے، انہوں نے کہا کہ صنعتی زونز کو مکمل کیا جائے تاکہ معاشی اور روزگار کے مسائل حل ہوں، بلوچستان میں عدم استحکام اور انتشار دشمن کی سازش ہے، بلوچ عوام سے ملکر مسائل دور کئے جائیں۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کیلئے چین کا کردار اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے، امریکہ فضائی حدود پر دباؤ بڑھا کر چین کے خلاف منصوبہ بندی سے گریز کرے، دنیا کا امن تہ وبالا ہو جائے گا، افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی خطے کی قسمت بدل سکتی ہے، افغان عبوری حکومت کو یہ چیلنج قبول کرنا ہو گا اور وسیع البنیاد حکومت قائم کرنے کیلئے اقدامات کر نے ہوں گے، یہی افغانستان کے عوام کیلئے بہترین موقع ہے۔سی پیک کی وسعت خطے کے اربوں انسانوں کے لئے معاشی اور معاشرتی لائف لائن ثابت ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -