کرکٹ میچ،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں ملزمان کیخلاف  کریک ڈاون،42 گرفتار

کرکٹ میچ،ہوائی فائرنگ کرنیوالوں ملزمان کیخلاف  کریک ڈاون،42 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور پولیس نے گزشتہ شب کرکٹ میچ جیتے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے، کریک ڈاون کے دوران 35 مقدمات درج کر کے 42 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کارروائیاں کینٹ، اندرون شہر، فقیر آباد، رحمان بابا، متنی اور شاہ پور سمیت دیگر علاقوں میں کی گئیں ہیں جن کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، برآمد شدہ اسلحہ میں 38 عدد پستول اور ایک عدد کلاشنکوف بھی شامل ہے، اسی طرح ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔