میڈیکل کالجز فرسٹ ایئر طلبہ کا دو ماہ بعد امتحان لینے کا مطالبہ 

میڈیکل کالجز فرسٹ ایئر طلبہ کا دو ماہ بعد امتحان لینے کا مطالبہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے میڈیکل کالجز کے فرسٹ ائیر طلبہ نے کورس مکمل کئے بغیر امتحانات کے فیصلے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کورس مکمل کر کے دو ماہ بعد امتحان لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے مظاہرے میں کی قیادت میڈکل سٹوڈنٹس یونین کے اظہار سمیت دیگر طلبہ نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے میں مختلف میڈیکل کالجز کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا فرسٹ ائیر ایم بی ایس اور بی ڈی ایس کورس 9 مہینوں کا ہے تاہم خیبر میڈیکل یونیورسٹی کورونا وباء کے باعث ابھی امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے جو سراسر ظلم ہے کیونکہ ابھی صرف سات ماہ ہی ہوئے ہیں اور کورس مکمل نہیں ہے جبکہ طلبہ کی تیاری بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں طلبہ کو امتحان کے حوالے سے ریلیف فراہم کیا گیا لیکن خیبر پختونخوا کے طلبہ کو ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ریلیف نہیں ملا دوسری جانب آن لائن کلاسز کے باعث بھی تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہی تھیں میڈیکل کالجز کے فرسٹ ائیر طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں دو ماہ کا وقت دیا جائے تاکہ کورس مکمل ہو اور طلبہ تیاری کر لے جبکہ امتحان کا فیصلہ فی الحال واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کا وسیع کرینگے۔بعد ازاں طلبہ نے صوبائی اسمبلی کے سامنے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔