منشیات سمگلر کو قید وجرمانے کی سزا

منشیات سمگلر کو قید وجرمانے کی سزا

  

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے وافر مقدار میں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم زاہد کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم زاہد پر الزام ہے کہ اس کو تھانہ ناصر باغ پولیس نے چھ اپریل 2021کو دوران ناکہ بندی گاڑی کی تالاشی لینے پر وافر مقدار میں چرس اور افیون سمگل کرتے ہوئے گرفتار کرکے اسکے خلاف تحت مقدمہ درج کیاتھا، عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دس سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی، جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صور ت میں مزید ایک سال قید جیل میں گزانا ہوگی۔    

مزید :

پشاورصفحہ آخر -