345ارب روپے کے دومنصوبے حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو ارسال 

345ارب روپے کے دومنصوبے حتمی منظوری کے لئے ایکنک کو ارسال 

  

           اسلام آباد (این این آئی)منصوبہ بندی کمیشن نے 345 ارب کے 2 منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دیئے۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں 332.84 ارب کا یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام ایکنک کو بھجوایا گیا،منصوبے کے تحت پنجاب کے تمام مستقل رہائشیوں کو ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم کی جائے گی،ایچ ای سی کا 12.78 ارب کا اعلی تعلیم کے فروغ کا منصوبہ بھی منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوادیا گیافروغ تعلیم کا یہ منصوبہ 60 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،

منصوبہ بندی کمیشن

مزید :

پشاورصفحہ آخر -