افغانستان کے پڑوسیوں کا دوسرا اجلاس کل تہران میں ہوگا

 افغانستان کے پڑوسیوں کا دوسرا اجلاس کل تہران میں ہوگا

  

کابل(این این آئی)طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ تحریک افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایران میں منعقد ہونیوالے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ یہ اجلاس آئندہ بدھ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہوگا۔ طالبان نے اس اجلاس میں شرکت میں عدم شرکت کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔افغان میڈیاکے مطابق طالبان کی حکومت میں اطلاعات اور ثقافت کے نائب وزیر ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کے نمائندے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ افغانستان میں برسر اقتدار طالبان تحریک کے نمائندے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اگلے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔افغان ٹیلی ویژن نے ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے کہا کہ افغانستان کی حکومت کا کوئی بھی نمائندہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ تاہم طالبان نے اس اجلاس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ افغانستان کے پڑوسی ممالک کا یہ اجلاس ورچوئل نہیں ہوگا بلکہ وزرا خارجہ اس میں خود شرکت کریں گے۔ افغانستان کے پڑوسیوں کا دوسرا اجلاس بدھ کو تہران میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کا موضوع افغانستان میں ایک جامع حکومت کی تشکیل اور ملک میں امن و استحکام کا قیام ہے۔

اجلاس 

مزید :

صفحہ آخر -