این اے 133، پی ٹی آئی کے جمشیدچیمہ، پی پی کے اسلم گل کے کا غذات نامزدگی جمع 

این اے 133، پی ٹی آئی کے جمشیدچیمہ، پی پی کے اسلم گل کے کا غذات نامزدگی جمع 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)این اے 133سے تحریک انصا ف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور پیپلز پارٹی کے امیدوار اور صدر پیپلز پارٹی لاہور چودھری اسلم گل نے الیکشن کمیشن کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کر ادئیے۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ ملک کا نہیں بلکہ منی لانڈرنگ، کرپشن کرنے والوں اور قبضہ مافیا کا بیڑہ غرق ہو اہے اور ان کی چیخیں پورے ملک میں سنائی دے رہی ہیں۔ہماری حکومت میں 29ارب ڈالر جائز طریقے سے پاکستان آئے ہیں اور انشا اللہ اس سال 33سے34ارب ڈالر آئیں گے جبکہ ماضی میں منی لانڈرنگ کا بازا ر گرم تھا۔ ماضی میں سبسڈی اپنے دوستوں اور امیر طبقات کو دی جاتی تھی لیکن اب پہلی بار ہوا ہے کہ سبسڈی صحیح حقداروں تک پہنچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پارٹی مضبوط ہو گی اس کا امیدوار 133میں کامیابی حاصل کرے گا، ووٹ پارٹی کا ہوتا ہے اورپاکستان تحریک انصاف کا اس حلقے میں ووٹ بینک بڑھا ہے۔دوسری جانب اسلم گل نے کہاکہ پاکستان میں جمہو ر یت بھٹو اور شہید بی بی کے خون کے دم سے ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی اسٹیبلمشمنٹ کی پیداوار ہیں۔ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے آنے سے قبل عوام کو ووٹ دینے کا حق نہیں تھا۔بھٹو نے قوم کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دیا۔ہماری قیادت پاکستان کوکچھ دیتی ہے لیتی نہیں۔بھٹو اور اسکا فلسفہ آج بھی زندہ ہے۔پی ٹی آئی کشمیر کو فروخت کر چکی ہے،حکومت نے عام آدمی کا جینا اجیرن بنا دیا ہے۔اسلم گل نے مزید کہا کہ میں حکومت کی۔مہنگائی۔کیخلاف الیکشن لڑنے آئے ہیں،پارٹی کا ادنی کارکن ہوں،پارٹی کے حکم کی تعمیل کروں گا۔

این اے 133

مزید :

صفحہ آخر -