تھانہ ہیر کی حدود میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 4فرار، ایک راہگیر زخمی 

تھانہ ہیر کی حدود میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 4فرار، ایک راہگیر زخمی 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ ہیر کی حدود میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ ہیر جاہمن گاؤن کے قریب 5ڈاکو لوٹ مار کررہے تھے، ڈاکوؤں نے تھانہ ہڈیارہ میں تعینات سہیل نامی کانسٹیبل کو روکا، ایس پی کینٹ کے مطابق کانسٹیبل تھانہ ہڈیارہ میں ڈیوٹی ختم کرکے واپس اپنے گھر جاہمن گاؤں آرہا تھا، مزاحمت پر ایک ڈاکو نے سہیل پر فائرنگ کی دی،جس سے شوکت نامی راہگیر زخمی ہوگیا، ایس پی عیسیٰ سکھیرا کے مطابق کانسٹیبل سہیل نے جان بچاتے ہوئے اپنے ذاتی پسٹل سے فائر کیا، ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ دیگر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی سی پی او لاہور کا فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت، ایس پی کے مطابق فرار ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ڈاکو ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -