ریلوے نے تنہا سفر کرنے پر پابندی لگا دی،فیملیز کو ٹکٹ ملے گا

ریلوے نے تنہا سفر کرنے پر پابندی لگا دی،فیملیز کو ٹکٹ ملے گا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے تنہا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی، کسی بھی فرد واحد کو سفری ٹکٹ جاری نہیں ہو سکے گا۔چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی نے ہدایات جاری کر دیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی اور پشاور سیکشن پر سفر کے لیے صرف فیملیز کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ تینوں سیکشنز پر فیملیز کے ہمراہ ہی سفر کیا جا سکے گا۔ٹکٹ کاؤنٹر پر اوپن ٹکٹ کی فروخت پر بھی تا حکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق موجودہ صورتحال میں ریلوے سٹیشنز پر رش بڑھ جاتا ہے، فیملیز کو سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو اس لیے یہ  فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق دو تین روز تک صورتحال معمول پر آنے کے بعد فرد واحد کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے

تنہا سفر

مزید :

صفحہ آخر -