حکومتی مشینری اِن ایکشن،مریم اورنگزیب کے کزن کا پلازہ مسمار کر دیا

حکومتی مشینری اِن ایکشن،مریم اورنگزیب کے کزن کا پلازہ مسمار کر دیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے چچا زاد بھائی اویس اکرم کا غیر قانونی پلازہ مسمار کر دیا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ریفرنس اینٹی کرپشن کو ارسال کیا تھا جس میں ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اویس اکرم نے مری میں 2 کنال 2 مرلہ زمین پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کر رکھا تھا،پلازہ سرکاری اجازت نامہ کے بغیر غیر منظور شدہ تھا،اویس اکرم کی طرف سے نقشہ فیس و دیگر سرکاری محصولات کی چوری کی مد میں سرکاری خزانے کو تقریباً 2 کروڑ 4  لاکھ کانقصان پہنچایاگیا۔ 

پلاز ہ مسمار

مزید :

صفحہ آخر -