نومبر میں عمرہ شروع، ائیر لائنز آپریشن بحالی کی امید ہے، شہزاد چودھری

نومبر میں عمرہ شروع، ائیر لائنز آپریشن بحالی کی امید ہے، شہزاد چودھری

  

لاہور(انٹر ویو، میاں اشفاق انجم، تصاویر، ایوب بشیر) دو سال بعد حرمین شریفین کی رونقیں بحال ہونے سے امت مسلمہ نہال ہے۔ امید کرتے ہیں۔ نومبر میں عمرہ شروع ہونے اور ائیر لائنز اپریشن کی بحالی کیلئے پر امید ہیں۔ مسارات گروپ پاکستان سے آنیوالے عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے عمرہ پہلے کی نسبت مہنگا ہو گا۔ مسارات زیادہ سہولیات کے ساتھ کم سے کم اخراجات کیساتھ عمرہ پیکیج دینے کیلئے تیار ہے حرمین شریفین کو کورونا فری بنانے کیلئے خادم حرمین شریفین کے اقدامات قابل ستائش ہیں حکومت کی طرف سے ٹریول، عمرہ و حج ٹریڈ کو ریلیف نہ دینا لمحہ فکریہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسارات گروپ سعودیہ /پاکستان کے چیئرمین محمد شہزاد چوہدری نے روزنامہ پاکستان سے لاہور کے دورے کے دوران خصوصی انٹر ویو میں کیا انہوں نے کہا عمرہ و حج کی بندش سے بڑا نقصان ہوا ہے۔ ڈیڑھ دو سال سے عمرہ و حج بند ہونے سے سینکڑوں کمپنیاں دیوالیہ ہو گئیں ہیں۔ سعودیہ وزارت الحج اور وزارت صحت کے اقدامات کی وجہ سے کورونا کنٹرول کیا گیا ہے۔ نمازیوں کے درمیان فاصلہ ختم ہونے کے بعد گزشتہ جمعتہ المبارک میں کندھے سے کندھا ملا کر لاکھوں مسلمانوں نے نماز ادا کی ہر آنکھ شکر انے میں اشک بار تھی انہوں نے کہا امید کریں گے۔ خانہ کعبہ کو ہاتھ لگانے حجراسود کو چومنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔ اہل پاکستان بالعموم اور امت مسلمہ بالخصوص بڑی ترسی ہوئی ہے حرمین شریفین سے دوری کی وجہ سے افسردہ ہے۔ امید کریں ہیں۔ انہوں نے کہا مسارات گروپ عمرہ شروع ہونے کی صورت میں اہل پاکستان کی خدمت کیلئے پوری طرح تیار ہے انہوں نے کہا پاکستان کے دورے کے دوران ہم نے مسارات کے نیٹ ورک کو جدید بنانے پر کام کیا ہے سستا عمرہ دیں گے۔ 

شہزاد چودھری

مزید :

صفحہ آخر -