ٹریول ایجنٹس اور ٹورز آپر یٹرز کی بینک گارنٹی میں اضافہ نامنظور: ٹیپ ہوپ 

ٹریول ایجنٹس اور ٹورز آپر یٹرز کی بینک گارنٹی میں اضافہ نامنظور: ٹیپ ہوپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ہوپ اور ٹیپ نے پنجاب حکومت کی طرف سے ٹریول ایجنٹس اور ٹورز آپریٹرز کی بنک گارنٹی میں ایک سوسے ایک سو25فیصد اضافے اور سالانہ فیسوں میں 60فیصد اضافے کو مسترد کر دیا۔ چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز الرحمن چوہدری اور ٹیپ نارتھ زون کے چیئرمین سید یوسف جمیل رضوی نے ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے سیاحت، عمرہ اور حج کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ ٹیپ اور ہوپ کے چیئرمین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا دوسال سے عمرہ حج بند ہونے اور ایئر لائنز آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ٹریڈز دیوالیہ ہو گئیں۔ سینکڑوں دفاتر بند اور ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں اربوں روپے ٹریڈ کے ڈوب چکے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومت نے ریلیف دینے کی بجائے اور ٹریڈ کو بحران سے نکالنے کی بجائے فیسوں میں اضافے کا بم گرا دیا ہے پہلے سے بحران کا شکار ٹریڈ مزیدمشکلات کا شکار ہو گئی ہے۔امتیاز الرحمن چوہدری اور سید یوسف جمیل رضوی نے پنجا ب حکومت کیطرف سے مسلط کیے گئے فیصلے کو کاروباری دشمنی قرار دیتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ٹیپ اور ہوپ فیصلہ واپس نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی کال دے سکتی ہے۔ عدالت سے انصاف طلب کر سکتے ہیں۔ چیئرمین ہوپ اور چیئرمین ٹیپ نے لائحہ عمل کی منظوری کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیے ہیں۔ 
ٹیپ/ہوپ

مزید :

صفحہ آخر -