نوشہرہ ورکاں،ایم پی اے امان اللہ وڑائچ کیخلاف نااہلی کی رٹ خارج

نوشہرہ ورکاں،ایم پی اے امان اللہ وڑائچ کیخلاف نااہلی کی رٹ خارج

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی راہنماء حاجی امان اللہ وڑائچ ایم پی اے پی پی 62 گوجرانوالہ کے خلاف تحریک انصاف کے میاں طارق کی نااہلی کی رٹ لاہور ہائیکورٹ نے خارج کر دی جس پر مسلم لیگی کارکن حاجی یاسین نے حاجی امان اللہ اور مسلم لیگی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لدھیوالہ وڑائچ مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے یہاں سے جیت کے لئے شیر کا انتخابی نشان ضروری ہے مگر کچھ لوگوں کو اپنی ذاتی عوامی مقبولیت کا شک میں مبتلا ہو گئے تھے۔ جسے لدھیوالہ وڑائچ کی عوام نے عام انتخابات میں دور کر دیا تھا۔ اب لاہور ہائیکورٹ نے عوامی فیصلہ برقرار رکھ کر مخالفین کی محلاتی سازشوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔

رٹ خارج

مزید :

صفحہ آخر -