محکمہ لٹریسی پنجاب کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ 

 محکمہ لٹریسی پنجاب کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پرفیصلہ ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ لٹریسی پنجاب کے 200 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پرفریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا درخواست گزاروں کے وکیل حافظ طارق نسیم عدالت پیش ہوئے،کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ملازمین کو ترقیاتی منصوبے کی تکمیل تک ملازمت پررکھا گیا،ترقیاتی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ملازمین کو مستقل نہیں کیا جاسکتا،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ترقیاتی منصوبے کو غیرترقیاتی منصوبے میں شامل کرنے کیباوجود ملازمین کو مستقل نہیں کیاگیا،گریڈ ایک سے 19کے 200ملازمین کی نوکریاں خطرے میں ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ سکروٹنی کمیٹی کو قانونی طریقہ کار کے مطابق ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیاجائے۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -