کالعدم تحریک لبیک کارکنوں کے مبینہ تشدد سے اہلکا روں کی شہادت کا مقدمہ درج 

 کالعدم تحریک لبیک کارکنوں کے مبینہ تشدد سے اہلکا روں کی شہادت کا مقدمہ درج 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی احتجاجی ریلی، مظاہرے اور توڑ پھوڑ کے دوران مذکورہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے مبینہ تشدد سے شہید ہو نے والے پو لیس اہلکا روں کی شہادت کا باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ گوالمنڈی سید زاہد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے 300 سے زائد کارکنوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 12 سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ ساندہ، شاہدرہ نواں کوٹ سمیت دیگر تھانوں میں مذکورہ کالعدم تنظیم کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کل 12 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ دونوں شہداء پولیس اہلکاوں کی شہادت کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کے متن کے مطابق شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر امور تھے کے پولیس نے اپنی جان بچانے کے لئے بھگدڑ کے دوران گاڑی کو بھگایا تو وہ دونوں پولیس اہلکاروں سے ٹکرا گئی جس پر تنظیم کے کارکنوں نے دونوں شہدا پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں کی بارش کردی جس سے شدید زخمی ہو کر انہوں نے شہادت نوش کرلی۔ 

مقدمہ درج 

مزید :

صفحہ آخر -