گستاخانہ خاکے نہ ہٹانے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر

گستاخانہ خاکے نہ ہٹانے پرتوہین عدالت کی درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود سوشل میڈیا سے گستاخانہ خاکے نہ ہٹانے پرچیئرمین پی ٹی اے اورڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی درخواست میں ڈائریکٹر سائبرکرائم پنجاب کوبھی درخواست میں فریق بنایا گیا یہ درخواست لیاقت چوہان نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی  جس میں موقف اختیارکیا گیاکہ عدالت نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے لئے اقدامات کاحکم دیا،عدالت نے علماء  کے بورڈ میں آئی ٹی ماہر کو شامل کرنے اورمؤثرقانون سازی کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی،عدالتی حکم کے باوجود گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے موثراقدامات نہیں کئے گئے عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پرذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -