عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستا ن گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا، مریم اورنگزیب 

عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستا ن گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا، مریم اورنگزیب 

  

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان فاٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا،نواز شریف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لائے تھے اور آئی ایم ایف کو گھر بھیجا تھا،عمران خان استعفیٰ دے دیں،فیٹف سے بھی نکل جائیں گے۔پیر کو اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان فاٹف کی گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا،فسطائی حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکل سکتا،نواز شریف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں لائے تھے اور آئی ایم ایف کو گھر بھیجا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے نہ مہنگائی ختم ہو سکتی ہے، روزگار مل سکتا ہے اور نہ ہی معیشت ترقی کر سکتی ہے،عمران خان استعفی دے دیں،فاٹف سے بھی نکل جائیں گے، آئی ایم ایف کو بھی گھر بھیج دیں گے، مہنگائی ختم، عوام کو روزگار فراہم کردیں گے اور معیشت بھی ٹھیک کر دیں گے،اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کریں گے، صحافیوں پر جھوٹے مقدمات بنائیں گے اور خواتین سمیت اینکرز اور کالم نگاروں پر حملے ہوں گے تو پاکستان گرے لسٹ سے نہیں نکلے گا۔

مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -