لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحانات کیلئے تاریخ میں 1ہفتہ کی توسیع کردی

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحانات کیلئے تاریخ میں 1ہفتہ کی توسیع ...

  

لاہور(این این آئی)لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحانات کے لئے تاریخ میں 1ہفتہ کی توسیع کردی،انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے میٹرک کے امتحان میں فیل ہونے والے طلبہ کے سپیشل امتحانات کی تاریخ میں توسیع کردی ہے، امیدوارسنگل فیس کے ساتھ یکم نومبر تک داخلہ جمع کرواسکتے ہیں،ڈبل فیس کے ساتھ 8 نومبر اور ٹرپل فیس کیساتھ 12 نومبر تک جمع کرواسکیں گے،انٹرمیڈیٹ سپیشل امتحان کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا۔واضح رہے کہ لاہور تعلیمی بورڈ نیمیٹر ک کے نتایج کا اعلان کیا تھا، امتحان میں  2لاکھ 92 ہزار 836طلبہ شریک ہوئے تھے، ان میں سے 2 لاکھ 88 ہزار 617طلبہ کامیاب قرار پائے، صرف غیر حاضر طلبا ء کو فیل قرار دیا گیا۔

لاہور بورڈ 

مزید :

صفحہ آخر -