ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ ٹاکراآج 

ٹی 20ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ ٹاکراآج 

  

دبئی  (اے پی پی) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021، سپر 12 راؤنڈ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ جنوبی افریقا اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان انٹرنیشنل  کرکٹ سٹیڈیم،دبئی میں کھیلا جائے گا  جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شاجہ کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم نے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر دیا ہے، گرین شرٹس نے روایتی حریف بھارت کو اپنے پہلے میچ میں 10وکٹوں کی عبرتناک شکست دی تھی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت مبابر اعظم کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کین ولیمسن کی زیر قیادت میدان میں اترے  گی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ بھارت سے کامیابی کے بعد ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے حوصلہ بلند ہیں ہر میچ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے آ ج کیویز کے خلاف پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے ہرکھلاڑی سے آج بھی اچھے کھیل کی امید ہے۔

۔ سپر 12  مرحلے میں ہر ٹیم پانچ گروپ میچ کھیلے گی اور دونوں گروپس سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -