اسلان کراتسیف نے کریملن ٹینس کپ جیت لیا

   اسلان کراتسیف نے کریملن ٹینس کپ جیت لیا

  

ماسکو(اے پی پی) روس کے  ٹینس کھلاڑی اسلان کراتسیف نے کریملن ٹینس کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں کروشین حریف کھلاڑی مارین کلک کو شکست دے کر  اپنا دوسرا ٹور لیول ٹائٹل جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ انہوں نے  نٹو اے ٹی پی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کو بھی زندہ رکھا ہوا  ہے۔اے ٹی پی کے زیراہتمام کریملن کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ مینز سنگلز کے  فائنل میچ میں  سیکنڈ سیڈ روس کے اسلان کراتسیف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشیا کے حریف کھلاڑی مارین کلک  کو سٹریٹ سیٹس میں 2۔6 اور 4۔6  سے  شکست دی۔ اسلان کراتسیف نے2بار کے ماسکو  ٹینس ٹورنا منٹ کے چیمپئن مارین کلک کو 77 منٹ کے کھیل میں  شکست  دیتے ہوئے سنسناٹی میں  اپنی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔کراتسیف نے  کہا کہ وہ  اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید فتوحات حاصل کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -