بین سٹوکس ایشز 22-2021 کے لئے انگلش سکواڈ میں شامل

بین سٹوکس ایشز 22-2021 کے لئے انگلش سکواڈ میں شامل

  

لندن  (اے پی پی) انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈ بین سٹوکس فٹنس مسائل سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور انہیں ایشز 22-2021 کے لئے سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ بین سٹوکس کی ساڑھے چار ماہ بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ وہ ہنڈرڈ کمپٹیشن کے ایک میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔

جس کی وجہ سے انہیں بھارت کے خلاف سیریز سے باہر ہونا پڑا۔ 30 سالہ بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف ایشز کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -