تھرو بال کی ترقی کیلئے فیڈریشن کردار ادا کررہی، ارشد حسین

تھرو بال کی ترقی کیلئے فیڈریشن کردار ادا کررہی، ارشد حسین

  

 اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ارشدحسین نے کہا ہے کہ ملک میں تھروبال کے کھیل کی ترقی کے لئے فیڈریشن اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں تھروبال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ 

نہوں نے کہا کہ پاکستان میں تھروبال کا کھیل پہلے کی نسبت کہیں زیادہ مقبولیت اختیار کر چکا ہے۔

ور پاکستان تھروبال فیڈریشن تھروبال کے کھیل کی ترقی کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -