جینک سنر نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جینک سنر نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  

برسلز  (اے پی پی)اطالوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں ارجنٹائن کے حریف اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ڈیاگو شوارٹزمین کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پانچواں اے ٹی پی ٹور ٹائٹل جیتا۔  اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  بیلجیئم میں   کھیلا گیا۔  مینز سنگلز ایونٹ کے  فائنل میں ٹاپ سیڈ اٹلی کے جینک سنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ ارجنٹائن کے ڈیاگو شوارٹزمین کو  سٹریٹ سیٹس میں 2۔6 اور 2۔6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔  20 سالہ جینک سنر سب سے کم عمر کھلاڑی ہے جس نے  نوویک جوکووچ کے خلاف   2007 میں ایسٹوریل اوپن میں فتح کے بعد پانچ ٹور لیول ٹرافی حاصل کی تھی۔

۔جینک سنر نے کہاہے کہ مجھے ٹائٹل جیتنے کے  بعد بہت اچھا لگا، لیکن ٹینس میں ہر دن مختلف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے لگتا ہے کہ میں نے پورے ٹورنامنٹ کے تمام میچز  اچھی طرح کھیلے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -