پاکستان کرکٹ ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے، انضمام الحق

  پاکستان کرکٹ ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے، انضمام الحق

  

 لاہور(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور سہیل تنویر نے  بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کا کریڈٹ کپتان بابر اعظم اور ٹیم انتظامیہ کو دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان اس کمبی نیشن کے ساتھ ٹورنامنٹ جیت سکتا ہے جب کہ اگر بابر اعظم اسی طرح بیٹنگ کرتے رہے تو سارے ریکارڈز توڑ دیں گے۔اس کے علاوہ  سہیل تنویر نے کہا کہ شاہین آفریدی کو جتنا کریڈٹ دیا جائے کم ہے پوری ٹیم کی محنت کی بدولت پاکستان کو اہم میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -