خواتین میں سکواش کے کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، رفعت خان

خواتین میں سکواش کے کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، رفعت خان

  

 اسلام آباد (این این آئی) سکواش کی انٹرنیشنل خاتون کھلاڑی رفعت خان نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین میں سکواش کے کھیل میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،حکومت کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کہاکہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ پاکستان سکواش فیڈریشن انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کا انعقاد کروا رہی ہے  جس سے ملک میں کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو منظر عام پر آنے میں بھرپور مدد ملے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -