بھارتی آل راؤنڈرہارڈ ک پانڈیا کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

بھارتی آل راؤنڈرہارڈ ک پانڈیا کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 شارجہ (نیٹ نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان سے مقابلے کے دوران بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کے کندھے میں چوٹ لگ جانے کے بعد اب کوہلی الیون کی مشکل میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہی بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شرمناک تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔پاکستان کے خلاف بیٹنگ کے دوران ہاردک پانڈیا کے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی، چوٹ کے سبب وہ پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے ان کی جگہ ایشان کشن میدان پر اترے تھے۔ میچ کے بعد ہاردک پانڈیا کی تکلی کو دیکھتے ہوئے انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے کندھے کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی فٹں س سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔