مارش کپ، ویسٹرن آسٹریلیا نے ساؤتھ کو شکست دے دی

مارش کپ، ویسٹرن آسٹریلیا نے ساؤتھ کو شکست دے دی

  

پرتھ (اے پی پی) مارش کپ، ویسٹرن آسٹریلیا نے ساؤتھ آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پرتھ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں ساؤتھ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ جیک ویدرہالڈ نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ میتھیو کیلی اور لیام گوتری نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں  ویسٹرن آسٹریلیا نے 25.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی اور میچ روک دیا گیا۔ مسلسل بارش اور گراؤنڈ میں پانی جمع ہو جانے کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور ویسٹرن آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے فاتح قرار دیا گیا۔ شان مارش نے 80 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -