پاکستان نے بھارت کو شرمناک شکست دی، شین وارن 

پاکستان نے بھارت کو شرمناک شکست دی، شین وارن 

  

سڈنی  (اے پی پی) آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر شین وارن نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد میری فیورٹ ٹیم پاکستان ہے۔ انہوں نے اپنیٹویٹ    میں پاکستانی ٹیم کو بھارت کے خلاف تاریخی فتح پر  مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف عمدہ کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کی جس کے بعد پاکستان میری فیورٹ ٹیم بن گئی ہے۔ شین وارن نے بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ کا بہترین بیٹر قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی ٹیم اپنے آئندہ میچوں میں بھی اسی طرح سے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -