باسکٹ بال کے کھلاڑی مائیکل جورڈن کے جوتے 15 لاکھ ڈالر میں فروخت

  باسکٹ بال کے کھلاڑی مائیکل جورڈن کے جوتے 15 لاکھ ڈالر میں فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نیویارک (اے پی پی) امریکا کے نیشنل  باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے سپر سٹار مائیکل جورڈن  کے جوتے 15 لاکھ ڈالر میں نیلام ہو گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ا دارے    کے مطابق    مائیکل جورڈن  نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں پہنے گئے جوتے نیلامی کے لیے پیش  کیے جو تقریبا  15 لاکھ ڈالر میں  فروخت ہوئے ہیں۔ لندن کے   نیلام گھر   سوتھی بے نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ   مائیکل جورڈن    کے جوتے اب تک  نیلامی کے لیے پیش کیے جانے والوں میں سے سب سے قیمتی تھے جو  14 لاکھ 72 ہزار ڈالر میں  فروخت ہوئیہیں۔