ویمنز بگ بیش لیگ میں کل مزیددو میچ کھیلے جائیں گے

ویمنز بگ بیش لیگ میں کل مزیددو میچ کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کینبرا (اے پی پی) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام  آسٹریلیا میں جاری ویمنز بگ بیش لیگ کے ساتویں  ایڈیشن میں   کل  مزید  دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ  میلبورن  سٹارز  اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان اورورا سٹیڈیم، لانسسٹن میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرا میچ ہوبارٹ ہریکنز اور برسبین ہیٹ کی خواتین ٹیمیں  اورورا سٹیڈیم، لانسسٹن  کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔
 لیگ انتظامیہ کے مطابق  لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزماہیں  جن میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز،سڈنی سکسرز اور سڈنی تھندڑ شامل ہیں۔   سڈنی تھنڈر ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کے لئے کوشاں ہے۔  ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 59میچز کھیلے جائیں گے اور ڈبل راؤنڈروبن اور ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 27نومبر کو کھیلا جائے گا۔