ویمنز بگ بیش لیگ،تسمانیہ کو پہلے20 میچز کی میزبانی مل گئی

ویمنز بگ بیش لیگ،تسمانیہ کو پہلے20 میچز کی میزبانی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی(اے پی پی)کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے تسمانیہ کو ویمنز بگ بیش لیگ کے آئندہ ساتویں ایڈیشن کے پہلے 20 میچز کی میزبانی کے لئے  منتخب کر لیا  ہے ۔ تسمانیہ کو یہ میزبانی آسٹریلیا میں جاری کووڈ -19 کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے جبکہ ان میں سے 12 میچز  اصل شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔
بقیہ  آٹھ میچز کو کھلاڑیوں کے سفر ی،قرنطینہ مراحل  اور تیاری کے لیے دوبارہ شیڈول کیا گیا ہے۔
۔ویمنز بگ بیش لیگ کا ساتواں ایڈیشن  سڈنی سکسرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان  14 اکتوبر کو سڈنی میں ہونا تھا، لیکن اب نئے شیڈول کے مطابق  اب یہ تسمانیہ کے بلینڈ سٹون ایرینا میں شروع ہوگا۔