اینت کونٹاویٹ نے کریملن ٹینس کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

 اینت کونٹاویٹ نے کریملن ٹینس کپ ٹورنامنٹ جیت لیا

  

ماسکو (اے پی پی) ایسٹونیا  کی ٹینس کھلاڑی اینت کونٹاویٹ نے  کریملن ٹینس کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے  فائنل کترینا الیگزینڈرا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنا تیسرا ٹائٹل جیت لیا۔  ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام کریملن کپ کے سنسنی خیز مقابلے روس کے دارالحکومت ماسکو میں جاری تھے جس کے ویمنز سنگلز ایونٹ کے  فائنل میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی ایسٹونیا کی اینت کونٹاویٹ نے روس کی کترینا الیگزینڈرا کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 6-4 کی شکست کے باجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سیمی فائنل میں ایسٹونیا کی اینت کونٹاویٹ نے جمہوریہ چیک کی مارکیتا ونڈروسووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر  فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

 کو نٹاویٹ   نے رواں سال اگست میں کلیولینڈ لیڈیز اوپن اور گزشتہ ماہ  اوسٹراوا اوپن جیتنے کے بعد   اپنا تیسرا ٹائٹل جیتا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -