پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلا دیشی وزیراعظم سے ملاقات، عمران خان کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا 

 پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلا دیشی وزیراعظم سے ملاقات، عمران خان کی نیک ...

  

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے اہم ملاقات کی، پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلادیشی وزیراعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی ہائی کمشنر عمران احمد صدیقی نے 4 دسمبر 2020ء کو بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے اہم ملاقات کی تھی۔پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنگلادیشی قیادت اورعوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا جبکہ بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھی پاکستانی عوام اورحکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ہائی کمشنر 

مزید :

صفحہ اول -