انتظار قتل کیس، 2پولیس اہلکارون کو سزائے موت، 5کو عمر قید کی سزا

انتظار قتل کیس، 2پولیس اہلکارون کو سزائے موت، 5کو عمر قید کی سزا

  

       کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) کے پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار احمد کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں اے سی ایل سی پولیس اہکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انتظار احمد کے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر دو پولیس اہکاروں کو سزائے موت اور 5 کو عمر قید سنادی۔عدالت کی جانب سے جن دو ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی  ہے ان میں بلال اور دانیال شامل ہیں۔عدالت نے 5 اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور  پانچوں ملزمان پردو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے  ایک پولیس اہلکار غلام عباس کو عدم شواہد کی بناء پر بری کردیا۔

سزائے موت

مزید :

صفحہ اول -