کاٹن کراپ کی بحالی کیلئے پی سی جی اے متحرک، رابطے

کاٹن کراپ کی بحالی کیلئے پی سی جی اے متحرک، رابطے

  

 ملتان (  نیوز   رپورٹر  )   پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سہیل محمود ہرل کی صدارت میں پی سی جی ا ے ہاس ملتان میں منعقد ہوا۔  اجلاس میں کاٹن کراپ کی بحالی کے لیے سیڈ کمپنیوں اور سیڈ ریسرچ اداروں سے ملاقات نومبر کے اوائل میں ہو گی جس میں اگلے کاٹن سیزن کے لیے سیڈ کی صورتحال کا جائزہ اور بہتری کے لیے(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

 لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔علاوہ ازیں کاٹن کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ کے لیے وزیر اعلی بلوچستا ن سے 10 لاکھ ایکڑ رقبہ کے حصول کے لیے کوششوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے کاٹن کے 2کروڑ بیلز کے ہدف تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔کاٹن سیڈ آئل پر سیلز ٹیکس کے خاتمہ کے لیے قانونی طریقہ کار اور مذاکراتی عمل کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ کاٹن جننگ سیکٹر کو زیرو ریٹڈ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو 5 فیصد سیلز ٹیکس لانے پر اپٹما نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے اور اس سلسلہ میں اپٹما و پی سی جی اے نمائندگان پرائم منسٹر سے ملاقات بھی کریں گے۔اجلاس میں ٹیکسٹائل ملز سے کاٹن جنرز کی ریکوری کے حوالے سے صوبائی سطح پر لائحہ عمل بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل کر دی گئی ہے۔کاٹن جننگ انڈسٹری کو جدید و بہتر بنانے کے لیے پی سی جی اے کے وفود جلد کاٹن پیداواری ممالک میں بھیجنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بروکری ریٹ 35پیسے فی سیکنڑہ کے فیصلے کی تائید کی گئی۔اجلاس میں دیگر اہم معاملات بشمول فیڈریشن کے لیے نامزدگی و پی سی جی اے بلڈنگ میں سولر سسٹم کی منظوری کے متعلق فیصلے کیے گئے۔اجلا س میں سینئر وائس چیئرمین  مکیش کمارعرف مدن لال، وائس چیئرمین چوہدری خالد رفیق، سابق چیئرمین حاجی محمد اکرم، ملک طفیل احمد، محمد ہارون ادریس، چوہدری خالد بشیر،     ملک طلعت سہیل، مظہر شعیب خان، احمد علی، شاہد حنیف، سونومل، ہریش کمار، ونود کمار، اسن داس،روپن مل، ونود کمار اور سیکرٹر ی جنرل آصف خلیل شریک ہیں۔

متحرک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -